تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جلتی عمارت کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے شہریوں کا انوکھا اقدام

بیجنگ : آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والی چین کی کثیر المنزلہ عمارت سے دو کمسن لڑکیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے گروپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہونان کے چھوٹے سے ٹاؤن ژیانگ میں آتشزدگی کا یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے متاثرہ عمارت میں پھنسی لڑکیوں کو بچانے والے چھ لڑکوں ہیرو بنا دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھ افراد پر مشتمل گروہ نے انسانی چین بنائی ہوئی جس کے باعث وہ عمارت کی دوسری منزل پر پھنسی لڑکیوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اوپر کھڑے شخص نے عمارت کی کھڑکی سے ایک چھوٹی بچی کو باہر نکالا اور اپنے نیچے والے ساتھی کو تھما دیا اور اسی طرح بچی بحفاظت بلڈنگ سے باہر نکل پائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو سب سے پہلے فیس بک پر ٹرینڈنگ چائنا کے نام سے موجود پیج پر شیئر کی گئی تھی، ویڈیو پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں تاہم کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -