بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت: رائے بریلی پولیس کے ہاتھوں معروف شاعر کا بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو گرفتارکرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائے بریلی پولیس نے تبریز رانا کو رائے بریلی سے گرفتار کیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر خود فائرنگ کی اور سازش کے تحت اپنے چچا اور بھائیوں کو پھنسانے کی کوشش کی۔

رائے بریلی پولیس کے مطابق عدالت نے تبریز رانا کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تبریز رانا تقریبا ایک ماہ سے پولیس کی گرفت سے بچے رہے، کیونکہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ مفرور ہوگئے تھے، ان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد بار چھاپے مارے تاہم کامیابی نہ مل سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی فائرنگ میں ملوث تبریز کے دیگر ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، پولیس کی گرفت سے بچنے کے لیے تبریز رانا نے ہائی کورٹ میں بھی اپیل دی، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت کے مسلمانوں‌ پر مظالم، معروف شاعر منور رانا کا نقل مکانی کا اعلان

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے اعلان کیا تھا کہ اگر یوگی ادتیہ اترپردیش کا دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر اترپردیش کے مسلمانوں کو تھوڑی بھی عقل ہوگی تو وہ اویسی یا بی جے پی کے اتحادیوں کو ووٹ نہیں دیں گے، اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اترپردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید قیام نہیں کروں گا بلکہ گھر چھوڑ کر چلا جاؤں گا‘۔

واضح رہے کہ منور رانا حقیقت پسند شاعر کی حیثیت پہچانے جاتے ہیں اور وہ اردو ہی نہیں ہندی کے بھی شاعر ہیں۔ حال ہی میں انھوں‌ نے فرانس میں ایک ٹیچر کے قتل پر کہا تھا کہ پیغمبرِ اسلام کا خاکہ بناکر مسلمانوں‌ کے مذہبی جذبات کو مشتعل کیا گیا اور قتل پر مجبور کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تنازع پیدا کرکے ایسی حرکت پر اکسایا گیا۔ ان کے اسی بیان کو فرانس میں‌ ٹیچر کے قتل کی حمایت قرار دے کر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں