تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بی جے پی حکومت کے مسلمانوں‌ پر مظالم، معروف شاعر منور رانا کا نقل مکانی کا اعلان

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے اعلان کیا ہے کہ اگر یوگی ادتیہ اترپردیش کا دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردو کے معروف شاعر منور رانا نے اعلان کیا کہ اگر کسی مسلمان رہنما کی حمایت یا مدد سے بھی یوگی ادتیہ اترپردیش کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ اہل خانہ سمیت علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر اترپردیش کے مسلمانوں کو تھوڑی بھی عقل ہوگی تو وہ اویسی یا بی جے پی کے اتحادیوں کو ووٹ نہیں دیں گے، اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اترپردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید قیام نہیں کروں گا بلکہ گھر چھوڑ کر چلا جاؤں گا‘۔

مزید پڑھیں: شاعر منور رانا کی رہائش گاہ پر پولیس کا بغیر وارنٹ چھاپا، نواسی کا موبائل فون ضبط

انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی کی میرا یقین پختہ ہوجائے گاکہ اترپردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے‘۔ اویسی کے یوپی میں الیکشن لڑنے پر منور رانا نے کہا کہ ’اویسی اور بی جے پی ایسے دو پہلوان ہیں جو صرف دوسروں کو دکھانے کیلئے لڑ رہے ہیں تاکہ ووٹوں کی تقسیم ہوسکے اور بی جے پی کو فائدہ ہو‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش اسمبلی کے انتخابات 2022 کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کررہی ہیں جبکہ کچھ ایک دوسرے کے خلاف بھی میدان میں ہیں۔

منور رانا نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’جن لڑکوں کو دہشت گرد ظاہر کیا گیا وہ ایسے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں باقاعدہ زندگی بھی نہیں گزر رہی، پولیس نے اُن کے گھروں سے برآمد ہونے والے پریشر ککر کو بم بنا کر پیش کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ صورت حال دیکھنے کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ میں پاکستان مشاعرے کے لیے جاتا ہوں اور گزشتہ دنوں پریشر ککر خرید کر لایا، کہیں اے ٹی ایس مجھے دہشت گرد قرار دے کر گرفتار نہ کرلے‘۔

مسلمانوں کی آبادی کے خلاف ہونے والی سازشوں پر منور رانا نے کہا کہ ’مسلم والدین 8 بچے اس لیے پیدا کرتے ہیں کہ اگر ریاست دو بچوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کردے اور دو کرونا سے مرجائیں پھر بھی والدین کی تدفین کے بچے موجود ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: یوگی ادتیہ کی مسلم دشمنی، مسلمان شاعر کے خلاف مقدمہ درج

منور رانا حقیقت پسند شاعر کی حیثیت پہچانے جاتے ہیں اور وہ اردو ہی نہیں ہندی کے بھی شاعر ہیں۔ حال ہی میں انھوں‌ نے فرانس میں ایک ٹیچر کے قتل پر کہا تھا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ کا خاکہ بناکر مسلمانوں‌ کے مذہبی جذبات کو مشتعل کیا گیا اور قتل پر مجبور کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تنازع پیدا کرکے ایسی حرکت پر اکسایا گیا۔ ان کے اسی بیان کو فرانس میں‌ ٹیچر کے قتل کی حمایت قرار دے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -