جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی کی گئی ہے، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پرلوئر دیر میں سرحد پارسےدہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سےفوری جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سےایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوا، چھتیس سالہ حوالدار گل امیر نے شہادت حاصل کی ، شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مئی میں بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں