اشتہار

گلوکاری کے بعد جنید صفدر کی ایک اور ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنید صفدر کی اپنے نکاح میں محمد رفیع کے مقبول ترین گیت ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گانے کے تو چرچے ہر جانب ہی تھے اب نکاح کی تقریب میں ان کی ایک اور گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مری نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی سریلی آواز میں محمد رفیع کا ہی گیت ’لکھے جو خط تجھے‘ گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں اگرچہ گلوکار نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں مقبول گانا بھی گایا تھا۔

- Advertisement -

مریم صفدر کے بیٹے جنید نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گنگنایا تھا جسے حاضرین نے خوب سراہا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

مریم نواز اور شہباز شریف نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں حکومت سے لندن جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں