اشتہار

طالبات کو ہراساں‌ کرنے والا اوباش نوجوان رنگے ہاتھوں‌ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہاول نگر: پنجاب کے شہر چشتیاں میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کا اہل علاقہ نے سرمنڈ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے شہر چشتیاں میں ایک نوجوان کئی روز سے طالبات کو ہراساں کررہا تھا۔

طالبات نے نوجوان کے اس عمل سے متعلق اسکول انتظامیہ اور اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد انہوں نے اسے پکڑ کر سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

ایک روز قبل اہل علاقہ نے جب نوجوان کو طالبات کا پیچھا کرتے اور انہیں ہراساں کرتے دیکھا تو اُسے روک کر وجہ پوچھی، جس پر اُن نے بہانا بنانے کی کوشش بھی کی۔

اس دوران چند نوجوانوں نے اوباش لڑکے کی خاطر مدارت کی جس کے بعد اُس نے لڑکیوں کو چھیڑنے کا اعتراف کیا۔ اوباش نوجوان کے اعتراف کے بعد علاقہ مکینوں نے پہلے اُس کی خوب درگت بنائی اور پھر مشین منگوا کر سر کے بال کاٹ دیے۔

اہل علاقہ نے نوجوان کو درخت پر رسیوں کی مدد سے باندھ کر رکھا اور سر منڈنے کے بعد اُسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں