تازہ ترین

رونالڈو کا اچانک ’الوداع‘ ، شائقین فٹبال ورطہ حیرت میں‌ مبتلا

دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے اسٹار اور پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔

عالمی میڈیا میں ایک روز پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ رونالڈو نے فٹبال کلب تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد وہ انگلش کلب کا حصہ بن جائیں گے۔

افواہ ہے کہ رونالڈو اٹلی کے کلب یونٹس سے معاہدہ ختم کر کے مانچسٹر سٹی کا حصہ بننے جارے ہیں۔ یاد رہے کہ رونالڈو نے 2018 میں دنیا کے مقبول ترین فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر یونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کھیلوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ’مانچسٹر سٹی اور رونالڈو کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، دونوں جلد ایک دوسرے کی شرائط مان کر معاہدہ طے کرلیں گے‘۔

فٹبال پر نظر رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ ’رونالڈو نے اپنے کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یونٹس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ فروخت کے لیے تیار ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’رونالڈو نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مانچسٹر سٹی کلب میں اُن کی تنخواہ 31 ملین یورو سے زیادہ مقرر کی جائے گی جبکہ مراعات اور دیگر سہولیات علیحدہ ہوں گی‘۔

سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ونٹس  کے کوچ نے رونالڈو کے فیصلے اور کلب تبدیلی کی تصدیق کی۔ انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’رونالڈو اب ہمارے ساتھ کھیلنے کے خواہش مند نہیں، اُن کی اگلی منزل مانچسٹر یونائیٹڈ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -