اشتہار

‏’پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان ‏میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں ملاقات ‏کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردحملےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کےضیاع پرگہرےرنج وغم کا ‏اظہار کیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمےکےعزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ‏افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

امریکی ناظم الامور نےخطے میں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی سفارتکار نےکابل ‏سے انخلا آپریشن کیلئے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں