جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی جلسہ :‌پی ڈی ایم سربراہ کی خواتین کو جلسے میں شرکت کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کو کل ہونے والے جلسے میں شرکت کی اجازت دے دی۔

کراچی میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’خواتین کل کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے، انہیں عزت کے ساتھ پوری طرح تحفظ فراہم کیا جائے گا‘۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، سندھ کے حقوق اور مسائل پر نظر ہے، اپنے بنیادی منشور کوسمجھتے ہوئےاس معاملے پر بھی آواز اٹھائیں گے، پی ڈی ایم میں سندھ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائےگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ایم اےکےنام سےحکومت ایک اتھارٹی بنانےجارہی ہے، جس کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کیا جائے گا، یہ اتھارٹی میڈیا اور صحافی برادری کے خلاف ظلم ہے، ہم میڈیا برادری کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، ہم نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کافیصلہ کیا ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’انتخابی اصلاحات کے نام پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے، پوری دنیا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مستردکیا ہے،ای وی ایم بھی آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کامنصوبہ ہے’۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کراچی جلسہ، جے یو آئی رہنما کی خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم وکلا کے ساتھ احتجاج میں شانہ بشانہ شریک ہوگی، حال ہی میں عدالتی فیصلےسے17ہزارملازمین کو برطرف کیا گیا،ہر بے روزگارنوجوان کے پیچھے پورا گھرانہ ہوتا ہے،کتنےلوگوں کو فیصلےکیوجہ سے بےروزگاری کاسامناکرنا پڑے گا، اس فیصلے سے متاثر ہونے والے ملازمین کو قانونی مدد بھی فراہم کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم غریب قوم کی آواز بنے گی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حیرت ہے جبکہ بے روزگاری جیسے مظالم بھی پاکستانیوں پر ڈھائے جارہے ہیں، حکومت کی 3سالہ کارکردگی پر صورت حال سے آگاہ کریں گے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں