اشتہار

طالبان امریکی افواج کے 85 ارب ڈالرز کے جنگی ساز و سامان کے مالک بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : امریکی سیاست دان نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکا کا 85 ارب ڈالرز کا فوجی ساز و سامان طالبان کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ری پبلکن کانگریس کے رکن اور بحری افواج کے سابق ریزروسٹ جم بینکس نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج کی 75 ہزار گاڑیاں، 200 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر اور چھ لاکھ چھوٹے اور ہلکے ہتھیار افغانستان میں ہی رہ گئے ہیں جو اب طالبان کے زیر استعمال ہوں گے۔

امریکی سیاست دان نے کہا کہ 85 ارب ڈالرز کا جنگی ساز و سامان طالبان کے پاس چلا گیا ہے جس میں اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے اور طبی آلات و ساز و سامان بھی موجود ہے جبکہ 85 فیصد ممالک سے زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تو اب طالبان کے پاس ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی ساز و سامان کا افغانستان رہ جانا صدر جوبائیڈن کی غلطی ہے اور وہ مستقبل میں بھی اس سامان کو واپس لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، جو مستقبل میں امریکیوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں