اشتہار

‏’افغانستان میں دہشت گرد بیرون ملک حملوں کی صلاحیت نہیں رکھتے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر امریکی قومی سلامتی جیک سیلوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد بیرون ملک حملوں کی ‏صلاحیت نہیں رکھتے۔

ایک بیان میں جیل سیلوان نے کہا کہ امریکادہشت گردی کےخطرےکودبانےکی صلاحیت رکھتاہے فوجی موجودگی ‏کےبغیربھی دہشت گردی کامقابلہ کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن داعش کیخلاف حملوں، دیگر کارروائیوں پر غور کرے گا 31اگست کےبعدامریکاکی ‏افغانستان میں سفارتی موجودگی نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 14اگست سے اب تک1لاکھ 14ہزار 400 افراد کو افغانستان سے نکالا جا ‏چکا ہے۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے افغانستان میں مقیم امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے سبب ‏کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رخ نہ کریں۔ ‏

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بھی ہفتے کو ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر کابل ایئر ‏پورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں