اشتہار

خواتین کا شرعی لباس کے ساتھ کام؛ گلبدین حکمت یار کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے خواتین کو شرعی لباس میں کام کی اجازت دینے کی حمایت کر دی۔

‏ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو شرعی لباس کے ساتھ کام جاری رکھنےکی اجازت دینا بالکل ٹھیک ہے ‏کسی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ مغربی لباس ہم پر مسلط کریں۔

گلبدین حکمت یار نے کہا کہ کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں کچھ ممالک افغانستان میں اپنی مرضی کی ‏حکومت چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ غیرملکی افواج کےانخلاء کےبعدطالبان کابل ایئرپورٹ کا انتظام ‏سنبھالنے کو تیار ہیں چونتیس میں سے تینتیس صوبوں کے گورنر اور پولیس سربراہان مقرر کر دیے ایک ہفتے میں ‏کابینہ کی تشکیل کردیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل طالبان کے ترجمان نے شعبۂ صحت سے وابستہ خواتین ملازمین کو دفاتر آنے کی ‏ہدایت کی تھی۔ ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’خواتین ملازمین اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، انہیں ‏کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی‘۔

البان کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ خواتین کی ملازمت اور تعلیم کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے، انہیں ‏سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا تھا ‏کہ گھر بیٹھنے والی خواتین ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں