اشتہار

ابوظہبی میں سائینوفارم لگوانے والوں کو اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں سائینوفارم ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کو بوسٹر ڈوز ‏لگوانے کی ہدایت کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا سینٹر نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے 6 ‏ماہ قبل سائینوفارم کی دوسری خوراک لی تھی وہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز 20 ستمبر تک لگوا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا سینٹر کے مطابق 20 ستمبر 2021 تک وہ تمام افراد جنہوں نے 6 ماہ قبل سائینوفارم کی دوسری خوراک لی ‏تھی انہیں گرین نطاق میں رکھا جائے گا یہ گرین نطاق میں رہنے کی آخری مہلت ہو گی۔

ابوظہبی کے محکمہ صحت نے سائینوفارم کی بوسٹر ڈوز مفت ‏فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ محکمہ صحت کا ‏کہنا تھا کہ جن افراد نے سائینوفارم کی دوسری ڈوز کم از کم دو ماہ قبل لگوائی ‏تھی انہیں مفت بوسٹر ڈوز لگائی ‏جائے گی۔

یہ فری ڈوز ابوظہبی میں سو سے زائد ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہو گی لہذا جو افراد بوسٹر ‏ڈوز لگوانا چاہتے ‏ہیں وہ قریبی ویکسینیشن مرکز جا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز حکومت کی صحت عامہ اور سماجی تحفظ و سلامتی کے لیے ‏اٹھائے جانے والے ‏اقدامات اور کاوشوں کا تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں اس وقت چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین سائنوفارم اور امریکا کی ‏فائزر ویکسین ‏لگائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں