اشتہار

سعودی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ لگوانے والے طلبا کو ریلیف مل گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے ایسے طلبا جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہیں لیں انہیں دو ہفتے کی مہلت فراہم کردی۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ طلبا کو دو ہفتے کے اندر ویکسین کی دوسری خوراک بھی لینا ہوگی، بصورت دیگر تعلیمی اداروں میں انہیں غیر حاضر سمجھا جائے گا۔

- Advertisement -

سعودی وزارت کے مطابق جن طلبا نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لیں انہیں غیر حاضر شمار کرنے سے پہلے دو ہفتوں کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مملکت میں وہ طلبا جن کی عمر 12 سال یا اس سے زائد ہے وہ دو ہفتے کے اندر ہی ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگوا لیں، مذکورہ مدت تک ان کی حاضری قابل قبول ہوگی۔

حکومت کی دی گئی مہلت ختم ہوگئی تو مذکورہ طلبا غیر حاضر تصور کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں