اشتہار

پاک نیوزی لینڈ میچ؛ شائقین کیلیے خوشخبری، اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ پاک نیوزی لینڈ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو آنےکی اجازت دے دی ہے۔ ‏‏25فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی۔

صرف مکمل ویکسین شدہ تماشائیوں کواسٹیڈیم آنےکی اجازت ہوگی۔ سیریز میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ 8 ‏ستمبر کو اسلام آبادپہنچےگا ایک روز قرنطینہ کےبعداسکواڈٹریننگ شروع کرےگا۔ اسکواڈ ممبران کو فیملیز کو ‏ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4500 تماشائیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں 5500 ‏تماشائی میچ دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران آئی سی سی مینز ‏کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ‏کھیلے گی۔

مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، تینوں ون ڈے ‏راولپنڈی اور پانچوں ٹی 20میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل 3میچ 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ‏ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق آخری دو ٹی 20انٹرنیشنل میچز یکم اور 3اکتوبر کو ‏کھیلے جائیں گے، سیریز کے تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ‏ہیں۔

سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ‏ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ ‏پاکستان آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں