جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سالن کے اوپر موجود تیل نکالنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

سالن بنانے کی روایات ایشیا کے گھرانوں میں عام سی بات ہے اور سالن کے اوپر تیل کھانے سے بہت سے افراد احتیاط کرتے ہیں۔

سالن میں ذائقہ لانے کے لیے استعمال ہونے والی تیل کی مقدار نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور لوگوں کو سالن میں موجود اضافی تیل نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم ٹائم فار نالج کے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سالن سے اضافی تیل نکالنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور ویڈیو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس طریقے کو شاندار بھی قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برتن میں گرم سالن موجود ہے اور اس میں اوپ سے بہت زیادہ تیل تیر رہا ہے جسے ایک ساتھ ہٹا دیا گیا۔

سالن میں موجود اضافی تیل کو برف کے ایک ٹکڑے کی مدد سے ہٹایا گیا ہے، برف کو گریوی میں ڈبو دیا گیا اور سیکنڈز میں اضافی تیل اس کے نیچے چپک گیا پھر تیل کی پرت کو ہٹا کر گریوی سے الگ کردیا گیا۔

صارفین نے اس طریقے کو شاندار قرار دیا اور کچھ نے کہا کہ اس طرح سے کرنے سے سالن کا ذائقہ اور خوشبو ختم وہجائے گی اور کھانا ابلا ہونا چکن کھانے کی طرح ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں