تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عوام کیلیے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ‏کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ‏جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت118.30 ‏روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسےکمی کے بعد 115.03روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کےتیل کی ‏قیمت میں 1.50روپےکمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت86.80روپے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی فارشات وزارت توانائی کو ‏موصول ہوئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز کے بعد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -