اشتہار

افغان جنگ میں‌ کتنے امریکی مارے گئے، تمام تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی جنگ کے 20 برسوں میں کیا کھویا اور کیا پایا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ پر 22 کھرب ڈالر سے زائد اخراجات کیے گئے، جب کہ 20 برسوں میں 2 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے، ان اموات میں امریکی بھی شامل ہیں۔

افغان جنگ میں 71 ہزار 344 عام شہری ہلاک ہوئے، 2 ہزار 442 امریکی فوجی اہل کار ہلاک ہوئے، دیگر ہلاک اتحادی فوجیوں کی تعداد 1,144 ہے، نیٹو میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ نقصان برطانیہ کا ہوا، برطانیہ کے 455 فوجی اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔

- Advertisement -

کابل ایئرپورٹ چھوڑتے ہوئے امریکی فوج کی عجیب و غریب حرکت

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ میں 3 ہزار 846 امریکی کنٹریکٹر بھی ہلاک ہوئے، ہلاک افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی تعداد 78 ہزار 314 ہے، 444 امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی مارے گئے، افغان جنگ میں 84 ہزار 191 مخالفین کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ پر امریکا کے 22 کھرب 60 ارب ڈالرز خرچ ہوئے، جنگ کی ابتدا میں افغانستان میں 98 ہزار امریکی فوجی تعینات تھے، فروری 2020 تک افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی رہ گئے تھے، یکم مئی 2021 امن معاہدے کے بعد افغانستان میں نیٹو کے 9500 فوجی تھے، ان میں سب سے زیادہ امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 تھی۔

رپورٹ کے مطابق صرف 20-2009 کے دوران 38 ہزار شہری ہلاک ہوئے، 20-2009 کے دوران 70 ہزار افراد زخمی ہوئے، سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں 2018 میں ریکارڈ ہوئیں۔

افغان وزارت کے مطابق گزشتہ 3 سال 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد نے ملک سے نقل مکانی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں