تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر، احسن قیوم کا بڑا کارنامہ

لاہور : پاکستانی شہری نے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنا کرعالمی ریکارڈ بنا لیا، انہوں نے پینسل کی مدد سے ویکیوم کلینر  بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

پاکستانی گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر احسن قیوم ایک بار پھر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پینسل سے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنایا ہے جس کا سائز 13 ملی میٹر ہے اور یہ چھوٹے ذرات کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں احسن قیوم کو مدعو کیا گیا انہوں نے ناظرین کو اپنے اس کارنامے سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2015سے منی ایچر آرٹ پر کام کررہا ہوں اسی حوالے سے میں نے منی ویکیوم کلینر بنایا ہے جس کی لمبائی 1.3سینٹی میٹر ہے۔

احسن قیوم نے بتایا کہ یہ ریکارڈ انہوں نے تین بار تین بھارتی گینیز ریکارڈ ہولڈرز کے ریکارڈ توڑ کر بنایا ہے۔ قیوم کے مطابق انہوں نے پنسل کی لکڑی کو اندر سے تراشا اور اس کے اندر مشین لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکیوم کلینر مکمل طور پر آپریشنل ہے اور ایک برقی طاقت سے چلنے والا آلہ ہے جو اندرونی دباؤ کے نتیجے میں سکشن کے ذریعے دھول اور ذرات کھینچ لیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -