تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ریلوے مسافر خبردار! ویکسینیشن نہیں تو ٹکٹ نہیں

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن ‏کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنوں کی ‏حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین ‏اسٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کولگوانا ضروری ہے۔

اسی طرح 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے ‏مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں ‏گے۔ ویکسینیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ‏ویکسینیشن کے شناخت ہوگیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ سٹاف کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ‏

Comments

- Advertisement -