تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

’مچھلی‘ نے ماہی گیر کو راتوں رات کروڑ پتی بنادیا

ممبئی: بھارت میں نایاب نسل کی مچھلی نے راتوں رات ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ماہی گیری پر عائد پابندی ہٹٹے ہی پہلے روز شکار پر جانے والے ماہی گیر چندراکانت اور اس کے ساتھیوں کی قسمت چک اٹھی۔

ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں جال پھینکا تو ان کے ساتھ سوا کروڑ کی ’سوا‘ مچھلیاں لگ گئی، ماہی گیر جال واپس کھینچنے کے بعد حیران رہ گئے کیونکہ جال ’سوا‘ مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا۔

بھارتی ماہی گیر نے ساحل پر پہنچنے سے قبل ہی شکار کی گئی 157 سوا مچھلیوں کی ویڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی جو کہ وائرل ہوگئی۔

بعدازاں ماہی گیر ساحل پر پہنچا تو خریدار نایاب مچھلیاں خریدنے کے لیے لائن لگا کر کھڑے ہوئے تھے۔

ماہی گیروں نے فی مچھلی 85 ہزار بھارتی روپے کے حساب سے فروخت کرکے راتوں رات 1 کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپے کما لیے۔

سوا مچھلی اتنی مہنگی کیوں ہے؟

’سوا‘ مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں۔

سوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -