تازہ ترین

سعودی عرب: ملازمین کو نئے امتحان کا سامنا!

ریاض: سعودی عرب میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا جس میں مزید پیشوں کو شامل کیا گیا ہے، اب نئے شعبوں کے ملازمین کا بھی ٹیسٹ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جس میں مزید 6 نئے پیشوں کو حصہ بنایا گیا ہے، وزارت ہزار سے زائد شعبوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے کا اطلاق ایسے بڑے نجی اداروں پر ہوگا جہاں 500 سے 2999 تک ملازم ہوں۔

پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر انجینیئر سعد العقیل نے بتایا کہ ملازمین کے معیار اور پیشوں میں بہترین کارکنان کی بھرتی کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: ملازمین کا امتحان شروع!

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 1999 پیشوں میں سے 205 اسپیشل پیشے پروگرام کا حصہ بنائے جا چکے ہیں، پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام مملکت کے تمام اداروں میں تدریجی طور پر نافذ کیا جائے گا۔

انجینیئر سعد العقیل نے کہا سعودی عرب میں ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ تین ہزار اور اس سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں سے جولائی 2021 میں شروع کیا گیا جبکہ یکم ستمبر سے اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -