تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

‘شیاؤمی’ کا اسمارٹ فونز کے بعد نیا مشن

بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی ‘شیاؤمی’ نے اسمارٹ فونز کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

دنیا کی بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں شمار ہونے والی شیاؤمی گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھنے جارہی ہے، اس سے متعلق خبریں تو ماضی سے مل رہی ہیں لیکن اب حتمی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مارچ 2021 میں کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔

It's official: Xiaomi starts her own electric car project! | Xiaomi Planet

شیاؤمی نے اب ایک کمپنی کو رجسٹرڈ کرایا ہے جو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، مذکورہ کمپنی نے اس ضمن میں پیش رفت بھی حاصل کرلی، یہ نئی کمپنی ‘شیاؤمی ای وی انکارپوریشن’ کے نام سے کام کرے گی۔

شیاؤمی ای وی انکارپوریشن کی سربراہی شیاؤمی کے بانی لائی جون ہی کریں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران صارفین پر کافی تحقیق کی ہے اور شراکت دار بھی بنائے لیکن اب تک گاڑی کا کوئی ماڈل تیار نہیں کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں شیاؤمی نے ایک کمپنی ‘ڈیپ موشن’ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا جو خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی ہے تاکہ اپنے الیکٹرک گاڑیوں کے بزنس میں پیشرفت کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -