تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سعودی عرب میں افواہیں دم توڑ گئیں

ریاض: سعودی عرب میں تدفین کے لیے فیس مقرر کیے جانے سے متعلق افواہوں کی تردید آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرایع نے سعودی عرب میں تدفین کے لیے فیس مقرر کیے جانے کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ تدفین کے لیے فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ اس پر غور کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں ذرایع نے واضح کردیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر کان نہ دھریں، اس بارے میں نہ تو کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس قسم کا کوئی منصوبہ مرتب کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وزیر بلدیات کے حوالے سے افواہ پھیلی ہے کہ قبرستانوں کو نجی کمپنی کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں اور پھر تدفین کے لیے بھی فیس مقرر کردی جائے گی۔

حکومتی ذرایع نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -