جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‏’اگلا وزیراعظم پاکستان جیالا ہوگا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردرای نے کہا ہے کہ جاگ میرےجیالوں جاگ،پاکستان جل رہاہے اگلا وزیراعظم ‏پاکستان جیالا ہو گا۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آمرضیا کا مقابلہ کرنے والے جیالے ‏عمران خان کو بھگائیں گے عوام کی مددسےاگلےالیکشن میں پورےملک میں حکومت بنائیں گے اگلاوزیراعظم ‏پاکستان جیالا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ملک کوایک بار پھر عوام کی ضرورت ہے کٹھ پتلی حکومت کوعوام کی ‏مدد سے گرائیں گے عوام اورپیپلزپارٹی کےدرمیان 3نسلوں کارشتہ ہے،بلاس خطےکےلوگوں نے شہید بینظیر بھٹو کا ‏ساتھ دیا تھاعوام نےشہید بینظیر کومسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیاتھا وہی رشتہ اورتعلقات ‏جوڑنے دوبارہ آپ کےپاس آیاہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مل کر ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیابھر میں روشن کریں گے جدوجہدمیں مجھےعوام ‏کی مددکی ضرورت ہے پاکستان کےعوام تکلیف میں ہیں نوجوان،مزدورسب کےسب اس وقت پریشان ہیں عوام ‏سوچ رہےہیں سلیکٹڈ کس قسم کا عذاب لے کر آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو نےمزدوروں کوحقوق دیے ذوالفقاربھٹو کےدورمیں مزدورکومحنت کاصلہ ‏ملا کرتا تھا آصف زرداری کےدورمیں بینظیرانکم سپورٹ کاپروگرام شروع ہوا آصف زرداری کےدورمیں روزگار کے ‏سارے ریکارڈ توڑ دئیےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں