اشتہار

سعودی عرب سے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے عوام کو خوش خبری سنائی ہے کہ مملکت میں کورونا کا گراف مسلسل گر رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ کورونا وبا کے مصدقہ کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، شہری کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا تسلسل برقرار رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سائنٹفیک جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے طویل مدت تک کورونا وائرس سے تحفظ مل جاتا ہے، اس لیے عوام مکمل ویکسینیشن کو پہلی فرصت میں ترجیح دیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ طبی مشاہدوں سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 4 ہفتے بعد وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ دو خوراکوں سے وائرس کے شدید اثر سے اعلیٰ درجے کا تحفظ مل جاتا ہے لیکن اس کے باوجود وبا کا حملہ ہو تو خطرات کم ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے صحت یابی کے بعد طویل مدت تک بعض صحت مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں