یورپی شہری حیران کن طور پر نوکیا 3310 موبائل فون نگل گیا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر دیکھ کر صارفی بھی دنگ رہ گئے۔
اکثر ایسی خبریں بچوں سے متعلق سننے کو ملتی ہے کہ فلاں بچے نے خطرناک چیز نگل لیں جسے نکالنے کےلیے ڈاکٹروں آپریشن کرنا پڑا، ایسا ہی ایک واقعہ یورپی ملک کوسو میں پیش آیا لیکن یہاں کسی بچے نے کچھ نہیں نگلا بلکہ ایک شہری نوکیا 3310 موبائل فون نگل گیا۔
یقیناً قارئین کو یہ پڑھ کر حیرت ہوئی ہوگی کہ کیسے کوئی نوکیا 3310 موبائل فون نگل سکتا ہے لیکن پریسٹینا نامی 33 سالہ شہری یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور خود کو بڑی مشکل میں پھنسایا۔
حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود رہا اور جب پیٹ میں درد محسوس ہوا شہری نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
پیٹ میں درد کی وجوہات جاننے کےلیے ڈاکٹروں نے پریسٹینا کے ٹیسٹ اور ایکسرے کیا جس میں شہری کے معدے میں موبائل دکھائی دیا جسے ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے باہر نکالا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔
ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے باہر نکالے گئے موبائل فون کی تصاویر اور ایکسرے کے دوران معدے کے اندر نظر آرہے فون کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ بیٹری فون کا سب سے خطرناک حصہ ہوتا ہے جس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ نققصان دہ کیمیکلز کا اخراج بھی ہوسکتا تھا۔
واضح رہے کہ نوکیا 3310 نے 2 دہائیوں تک موبائل فون کی دنیا پر راج کیا اور 2005 میں مارکیٹ سے غائب ہوگیا لیکن کمپنی نے 2017 میں 3310 فون کو نئے انداز میں دوبارہ لانچ کیا۔