اشتہار

برساتی نالے میں گرنے والا بچہ، چار دن تک کیسے زندہ رہا؟ (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا: قدرت کا معجزہ، تین سالہ بچہ چار دن تک صرف پانی پی کر زندہ رہا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والا تین سالہ بچہ چار دن تک صرف پانی پی کر زندہ رہا، بچہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا تھا، جسے عملے نے مسلسل تین دن کی انتھک کاوشوں کے بعد ڈھونڈ نکالا، بچہ صحیح سلامت ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کا رہائشی تین سالہ بچہ جس کی تین دن سے تلاش جاری تھی، سڈنی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر شمال مغرب میں ایک برساتی نالے میں بیٹھا پانی پی رہا ہے۔

- Advertisement -

تین سالہ اے جے کو ریسکیو کرنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ گرنے کے بعد بچے کو جسم کے کچھ حصوں میں خراش آئی۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ننھا بچہ کس طرح اپنے والدین سے بچھڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں