اشتہار

اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو ڈس لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ یا اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے بچنے کے لیے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں۔

اژدھوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگہداشت کرنا بھی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور کبھی کبھی تو یہ کام انسان کو مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ کیلی فورنیا کے ایک چڑیا گھر میں ہوا جہاں پر 20 فٹ لمبے اژدھے نے اپنی نگرانی پر مامور چڑیا گھر کے ایک کارکن کو ڈس لیا جس کے بعد وہ اپنا ہاتھ پکڑ کر بیٹھ گیا۔

- Advertisement -

اژدھے کی چڑیا گھر کے نگران کو ڈسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ سب سے پہلے اسے کیلی فورنیا میں بنے سانپوں کے ایک چڑیا گھر کے نگران نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھے نے اس وقت نگران کو ڈسا جب وہ مادہ اژدھے کے انڈے اٹھانے کی بار بار کوشش کررہا تھا، اپنے انڈوں کو محفوظ کرنے کے لیے اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو متعدد بار ڈسا۔

چھ منٹ 2 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اژدھے کے ڈسنے کے بعد بھی آپ زندہ ہیں، یہ ایک خواب کی طرح ہے، ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں