اشتہار

سعودی خاتون نے لاکھوں دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک سے تعلق رکھنے والی لطیفہ البلوی نامی وہ باہمت خاتون ہیں جو ضرورت مند خاندانوں کو فری ٹیکسی سروس فراہم کرتی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لطیفہ البلوی ان فیملی کو فری ٹیکسی سروس فراہم کرتی ہیں جو فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں، سعوی خاتون ڈرائیور کی اس مثالی خدمات پر ہر کوئی داد دے رہا ہے۔

خاتون نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلاق لینے کے بعد میرے پاس گاڑی نہیں تھی تو اندازہ ہوا کہ سواری کے بغیر گزارہ کتنا مشکل ہے بعد میں مجھے ملازمت ملی تو میں نے گاڑی خرید لی، اس دوران عہد کرلیا کہ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے جو پریشانیاں میں نے اٹھائیں وہ کسی کو نہ اٹھانا پڑے۔

- Advertisement -

لطیفہ البلوی کا کہنا تھا کہ 2019 سے ضرور مند خاندان کو فری ٹیکسی سروس فراہم کررہی ہوں، وہ علاقے میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال سے کئی مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مفت میں گھر چھوڑ آتی ہوں، ایسی خواتین کی بھی خدمت کرتی ہوں جن کا مرد سرپست نہیں ہوتا یا جن کے بچے ساتھ ہوتے ہیں۔

سعودی خاتون ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ضرورت مند ماں بیٹے کی مدد کرکے بہت خوشی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں