اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن میں شادی سے انکار کرنے پر سفاک ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن کے تھانہ چکبیدی کے علاقے نانک پور میں سفاک ملزم نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا، چہرہ بری طرح جھلسنے پر لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فضل عباس لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک کر فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لطیف نامی شخص کی بیٹی سے ملزم فضل عباس شادی کرنا چاہتا تھا انکار کرنے پر ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینکا۔

مزید پڑھیں: اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم سفاک ملزم کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں