اشتہار

موٹرسائیکل سوار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے کیسے بچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں موٹر سائیکل سوار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ٹہرہ ضلع میں رشیکیش چمبا روڈ پر موٹر سائیکل سوار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے گزرتے ہی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور پہاڑوں سے بھاری پتھر اسی جگہ پر گرے جہاں سے موٹر سائیکل سوار سیکنڈز قبل ہی گزرا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر زمین پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔

بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی شدید صورتحال دیکھی جارہی ہے، دونوں ریاستیں خطرناک حد تک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں۔

علاوہ ازیں ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے قومی شاہراہ بلاک ہوگئی جو پنجاب کے فیروز پور کو بھارت چین سرحد پر شپکی لا سے جوڑتی ہے۔

ہماچل ٹریفک ، ٹورسٹ اور ریلوے پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کا تودہ ڈھلوان سے نیچے پھسل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں