تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب بدھ سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ ان تین ممالک کا سفر کر سکیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے
ایک مقامی شہری نے جوازات سے ان لائن استفسار کیا تھا کہ کورونا کا شکار ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں اور میں نے ‏ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک لی ہے لیکن اب سعودی عرب سے باہر جانا چاہتا ہوں تو اس کے لیے ویکسین ‏کی دوسری خوراک بھی لینا ضروری ہوگی؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیرون مملکت سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن شرط ہے تاہم چند ایسے زمرے ‏میں جن میں شامل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سعودی وزارت صحت نے جن افراد کو مستثنیٰ قرار دیا وہ بیرون مملکت جائیں تو ویکسین کی دونوں خوراکوں ‏کی شرط عائد نہیں ہوگی اسی طرح 12 سال سے کم عمر بچے بھی اس قید سے آزاد ہیں۔

Comments

- Advertisement -