تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کراچی ایئرپورٹ‌ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں کے خلاف کارروائی

کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کے چار اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ کی ہدایت پر ان آرائیول کاؤنٹر پر تعینات چار اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سب انسپکٹر نعمان آرائیں، ہیڈکونسٹیبل فرخ شمیم، احسان کھوسو اور عقیل دستگیر  کراچی ایئرپورٹ پر تعینات تھے، جنہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے چاروں اہلکاروں کی ایئرپورٹ پر خدمات درکار نہیں، لہذا اب یہ ایف آئی اے زونل ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کریں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے چاروں اہلکاروں کو کسی سرکل میں تعینات نہ کرنے کی بھی سفارش کی اور لکھا کہ انہیں ملک بھر میں کہیں بھی امیگریشن شعبے میں نہ بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے شفٹ انچارج سمیت عملے کو ہٹادیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں