تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سعودی عرب کی جانب سے نئی آن لائن سہولت کا اعلان

ریاض : سعودی عرب میں چیرٹی کے لیے قومی پلیٹ فارم (احسان) نے آن لائن انفرادی عطیات جمع کرنے کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب سماجی کفالت، عطیات دینے والوں اور عطیات کے بہتر نتائج کے لیے احسان پلیٹ فارم قائم کیے ہوئے ہے۔

احسان پلیٹ فارم نے یتیموں کی کفالت، صحت نگہداشت اور سماجی مسائل کے حل کے لیے محدود عطیات مہم کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا مملکت بھر میں پہلاسلسلہ ہے۔

اس مہم میں حصہ لینے کے لیے تین کام کرنا ہوتے ہیں، سب سے پہلا یہ ہے کہ احسان پلیٹ فارم کے مین پیج کو وزٹ کیا جائے۔

عطیے کے شعبے کا انتخاب کرکے اس کے خانے پر کیے جائیں، عطیہ مہم کا نام تحریر کیا جائے اور مہم چلانے والا اپنی خواہش کے مطابق عطیہ مہم کی انتہائی رقم کا تعین کرے۔

ایسا کرنے پر عطیہ مہم کا لنک سماجی رابطہ وسائل، دوستوں ، رفقائے کار، فیملی کے افراد اور خیر پسندوں کے حلقوں میں عام کردیا جاتا ہے۔

عطیہ مہم کے امیدوار کو عطیات دینے والوں، رقم وغیرہ سے متعلق تمام اعدادوشمار و تفصیلات تک رسائی دی جاتی ہے۔ اس نئی مہم کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -