اشتہار

کراچی والوں سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  سندھ حکومت نے شہریوں سے بلدیاتی ٹیکس کی وصولی کے لیے کے الیکٹرک سے مدد مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی ٹیکس عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کا انوکھا کارنامہ، 720 یونٹ کا بل 20 لاکھ روپے سے زائد

یہ بھی پڑھیں: اوورچارجنگ، صارف انصاف کے لیے کے الیکٹرک کو عدالت لے گیا

مراد علی شاہ نے کہا کہ ’کے الیکٹرک ہر ماہ کے بل میں 100 سے دو سو روپے بلدیاتی ٹیکس شامل کر کے اسے شہریوں سے وصول کرے گی‘۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’کے ایم سی مختلف چیزوں پر عائد 13 ٹیکس وصول کررہی ہے، اس وقت فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں سالانہ 21 کروڑ روپے حاصل ہورہے ہیں{۔

ذرائع کے مطابق  25 لاکھ صارفین سے  فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جائے گی۔  اگر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ طے  ہوگیا تو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو سالانہ 9 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں