تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بھارت:دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاکتیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں مسافروں سے بھری دو کشتیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق حادثہ اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں پیش آیا، جہاں دریائے گنگا میں مذہبی تقریبات کے لئے آنے والے افراد کی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دلخراش واقعے کے باعث کئی افراد پانی میں جاگرے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد دریائے گنگا میں ڈوب گئے، ڈوبنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا۔

مقامی پولیس نے واقعے کے متعلق بتایا کہ حادثے کا شکار کشتیاں مذہبی تقریب کے لئے دریا ئے گنگا آئے تھے، امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اب تک تین افراد کو بچایا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -