پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں غیرت کے نام پر نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق علی پورمیں غیرت کےنام پر نوجوان کی ناک اور کان کاٹنےکا واقعہ پیش آیا، پولیس نے خبر نشر ہونے کے بعد مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم یوسف اور باقر کو کچے کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پنچائیتی فیصلہ میں نوجوان کوکالا قرار دے کر قصور وار ٹھہرایا گیا، جس کے باعث خاتون سے تعلقات کے شبے میں تیزدھارآلےسے نوجوان کی ناک اورکان کو کاٹا گیا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے اندورنی علاقوں گاؤں ، دیہاتوں میں غیر قانونی پنجائتی نظام نافذ ہے، جس میں دونوں فریقین کو بیٹھا کر علاقے کے اثر و رسوخ رکھنے والا شخص فیصلہ سنا دیتا ہے اور پھر اُس پر لازمی عمل کرنا ہوتا ہے۔