تازہ ترین

داعش کی مالی معاونت: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرنے والے فرانس کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد : پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خود د ہشت گردوں کی معاونت کرنے والا نکلا، ٹی آرٹی نے انکشافات کرتے ہوئے بتایا فرانسیسی کمپنی کی داعش کی معاونت سے فرانسیسی انٹیلی جنس سروسزبھی آگاہ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرنے والے فرانس کا بھانڈا پھوٹ گیا ، ٹی آرٹی کے فرانسیسی کمپنی کے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔

جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خودد ہشت گردوں کی معاونت کرتا ہے، فرانسیسی سیمنٹ کمپنی’’لافارج‘‘نے شام میں داعش کی مالی معاونت کی اور مالی معاونت کیساتھ داعش سےتعلقات بھی رکھے۔

ٹی آرٹی نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کی داعش کی معاونت سےفرانسیسی انٹیلی جنس سروسزبھی آگاہ رہیں، فرانسیسی انٹیلی جنس سروسزکوخودکمپنی نے داعش  سےتعلقات سےآگاہ رکھا اور فرانسیسی حکومت لافارج اورداعش کے تعلقات سے باخبررہی۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانسیسی کمپنی لافارج کےداعش کیساتھ تجارتی تعلقات تھے، کمپنی نےداعش کوسیمنٹ دیاجس سےانہوں نے ٹھکانےتعمیرکیے جبکہ داعش نےشام میں لافارج سیمنٹ فروخت کرکےخودبھی فائدہ اٹھایا۔

کمپنی لافارج کی جانب سےفرانسیسی انٹیلی جنس کوای میل بھی جاری کی گئی ، لافارج اورفرانسیسی انٹیلی جنس میں تعلقات کاآغازکمپنی سیکیورٹی ڈائریکٹرنےکیا ، اس حوالے سے سیکیورٹی ڈائریکٹرنےوزارت داخلہ کو ای میل 22جنوری2014کوبھیجی تھی ، جس میں کمپنی عہدیدار نے بتایا تھا کہ لافارج اب بھی شام میں سرگرم ہے۔

Comments

- Advertisement -