تازہ ترین

سعودی عرب: نئی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے اہم خبر!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے وضاحت پیش کی ہے کہ مملکت میں نئی گاڑیاں خریدنے پر 3 سال تک انسپیکشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ نئی نجی گاڑیوں کی ابتدائی تین برس کے دوران فحص دوری (سالانہ انسپیکشن) ضروری نہیں ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ ٹریفک قانون کے مطابق گاڑیوں کے تمام مالکان پر پابندی ہے کہ وہ گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کرائیں، لیکن گاڑی نئی ہے تو وہ 3 سال تک اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سعودی ٹریفک قوانین کے تحت سالانہ انسپیکشن کلیئر کرنے پر گاڑی پر اسٹیکر لگتا ہے، اسی طرح وہیکل رجسٹریشن میں توسیع ضروری ہے اور یہ سالانہ انسپیکشن کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) نہ کرانا قابل جرمانہ عمل ہے، گاڑی کا انسپیکشن نہ کرانے پر کم از کم ڈیڑھ سو اور زیادہ سے زیادہ 300 ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گاڑی کے وہیکل رجسٹریشن میں توسیع کے لیے بھی سالانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے اگر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پر ہوں تو انہیں بھی نمٹانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -