تازہ ترین

پاکستانی نوجوان نے ہالی ووڈ میں تہلکہ مچادیا

پاکستانی بچے نے ہالی ووڈ گلوکار کینے ویسٹ کے نئے البم کا ٹریک تیار کرکے دھوم مچادی۔

پاکستانی بچے نے بالی ووڈ میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا، آصف اسود کی جانب سے کینے ویسٹ کی نئی البم کےلیے ٹریک تیار کیا گیا ہے۔

اس کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی آصف اسود کو مبارک باد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بچے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھرتے ہوئے ستارے آصف اسود پر بہت فخر ہے، جن کے کام نے کینے ویسٹ کے گانے آف دی گرڈ کو ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست بنا دیا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اسود واحد جنوبی ایشیائی اور پاکستانی بچہ ہے جس نے پروڈکشن میں اتنا بلند نام کمانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

زلفی بخاری نے اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں امریکا کے ٹاپ 100 گانوں میں کینے ویسٹ کا ’آف دی گرڈ‘ گانا دوسرے نمبر پر ہے، جسے آصف اسود نے پروڈیوس کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -