کوئٹہ: افغانستان کی سرحدی حدودسے اسی دہشتگردوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، عسکری ذرائع کے مطابق مقابلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق دہشت پاک افغان بارڈر عبور کر کے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ سیکٹر میں داخل ہوئے اور ان کی تعدا د اسی کے لگ بھگ تھی۔
سرحد عبور کرنے پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو پاکستانی علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور اس موقع پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایف سی کا اہلکار نیاز شہید ہوگیا۔ ذرائع سے کسی بھی دہشت گرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔