جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ، تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ سے متعلق ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر سی اےاے کی اربوں کی زمین ہتھیانےکی کوشش کی گئی جس پر ایف آئی اے ‏نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اےنےسابق ڈی سی ایسٹ اور سروےسپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے چیف سیکریٹری اور سندھ سیکرٹریٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے ‏کہ محمد علی شاہ اورسروےسپرنٹنڈنٹ محمدخان رند15ستمبرکوپیش ہوں۔

خط کے مطابق دونوں افسران شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ 2 بجے پہنچیں دونوں افسران ‏کو 6 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا مگر پیش نہیں ہوئے، سیکریٹریٹ دونوں افسران کا2007سےمکمل ریکارڈپیش کرے ‏زمین ہتھیانےکی درخواست سی اےاےکی جانب سےموصول ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ایکٹر سے زائد کی زمین کی مالیت10 ارب سےزائدبتائی جاتی ہے اور کیس میں شامل ملکی ‏اور غیرملکی کارندوں پر تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں