تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’اگر تم ساتھ ہو‘ منیب بٹ اور ایمن خان کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں میں منیب بٹ اور ایمن خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ منال خان کی بہن ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں منال کی مایوں میں گانا گنگنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ گانا ’اگر تم ساتھ ہو‘ گنگنا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز دو روز قبل ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں۔

منال اور احسن کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ احسن نے سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد بھی پیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب کراچی میں ڈھولکی سے ہوا جب کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -