عالمی میڈیا کےکچھ حصے میں پاکستان کے پنجشیر میں ملوث ہونےکے پروپیگنڈا پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل آگیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے تمام الزامات اور پروپیگنڈےکو مسترد کرتا ہے بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ ایسی خبریں عالمی برادری کو گمراہ کرنےکی کوشش کاحصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی کی گیم سے جہاز لے کر، اور 2018 کے امریکی جہازوں کی فوٹیجز لے کر ویڈیو بنا کر دنیا کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی اور بتایا کہ پنجشیر میں پاکستانی جہاز اڑ رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورہ کابل اور پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے ایک نہایت مضحکہ خیز محاذ بنا لیا ہے، جس سے ان کی مزید جگ ہنسائی ہونے لگی ہے، بھارتی میڈیا بالاکوٹ کی سرجیکل اسٹرائیک کی ذلت بھی بھول گیا ہے۔