تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: بڑی رکاوٹ دور کردی گئی

ریاض: سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی پریشانی اور درپیش رکاوٹیں دور کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک نے مملکت میں تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی کھاتے داروں کی شناخت کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ(ھویہ وطنیہ) پر اکتفا کریں۔

ساما کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بینکز سعودی کھات داروں سے روایتی قومی شناختی کارڈ کی لازمی طلبی کی شرط عائد نہ کریں بلکہ دیجیٹل قومی شناخی کارڈ پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ کھاتے داروں کو روایتی قومی شناختی کارڈ پیش کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

اسی ضمن میں ساما نے واضح کیا ہے کہ سعودی سینٹرل بینک کی نگرانی میں کام کرنے والے تمام بینک اور مالیاتی ادارے نئی ہدایت کے مطابق کام کریں۔

ابشر ایپ میں موجود ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ (ھویہ وطنیہ) شناخت کے لیے قبول کیا جاسکتا ہے۔ یہ کارروائی ایسے معاملات تک محدود ہوگی جن میں ھویہ وطنیہ کی کاپی درکار نہیں ہوتی۔

ڈیجیٹل ھویہ پر اکتفا کرنے کا فیصلہ مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -