کابل: راشد خان کی جگہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغان ٹیم کے نئے کپتان مقرر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں اب محمد نبی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ راشد خان گزشتہ روز افغان ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔
محمد نبی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں افغان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔
خیال رہے راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر تحفظات تھے اور انہوں نے ٹیم سلیکشن پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
افغان میڈیا کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ راشدخان افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےمطمئن نہیں تھے اور اس حوالے سے انہوں نے بورڈ کو بھی آگاہ کیا تھا۔
راشد خان نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیثیت کپتان ٹیم کی سلیکشن میں میری رائےلینی چاہیےتھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکےانتخاب سےغیرمطمئن ہوں۔