اشتہار

مالک کی آنکھوں کے سامنے طوفان نے گھر تباہ کردیا، دل دہلانے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کی پانچ مشرقی ریاستیں آئیڈا نامی طوفان کے زیرِ اثر ہیں جہاں شدید بارشوں کے بعد شہریوں کو سیلاب کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث بڑی تعداد میں جانی و مالی تقصانات ہوئے ۔

اس قیامت خیز طوفان کے نتیجے میں اب تک 45 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی گھر پانی میں بہہ گئے۔

Man Captures Moment Tornado Devastated His Home

- Advertisement -

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شہری کے گھر کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، مذکورہ شہری نے طوفان سے بچنے کیلئے گھر کے تہہ خانے میں جاکر پناہ لی۔

فیس بک پر تین منٹ کی اس وائرل ہونے والی ویڈیو گزشتہ روز تک 1.2 ملین ویوز، 21،000 شیئرز اور 10 ہزار سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں۔ امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے رہائشی مارک کوبیلنسکی نامی شخص نے نادانستہ طور پر اس ویڈیو کواس وقت بنایا جب وہ اپنے گھر کے اندر سے باہر طوفان کا نظارہ کررہا تھا۔

NJ man captures moment tornado devastated his home in chilling video

اس نے دیکھا کہ ای ایف تھری طوفان اپنی آب و تاب کے ساتھ تباہی پھیلا رہا ہے اور اس دوران اسے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد وہ اپنی جان بچانے کیلئیے اپنے کتے کے ساتھ کمرے سے نکل کر بھاگا۔

مارک کوبیلنسکی نے فوری طور پر اپنے گھر کے تہہ خانے کا رخ کیا اور وہاں جاکر پناہ لی، تھوڑی دیر بعد جب اس نے اپنے تہہ خانے سے نکل گھر کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ اس کے گھر کھڑکی ٹوٹ چکی ہے اور گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرے گھر کا ناقابل یقین نقصان ہے تاہم اس سے زیادہ نقصان میرے پڑوسی کے گھر میں ہوا لیکن خوش قسمتی سے ہم سب محفوظ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں