اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے سفری پابندیوں کا شکار مقیم غیرملکیوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے ان کے ویزوں میں مفت ‏توسیع کر دی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکتے ان کے اقامے اور خروج ‏وعودہ ویزے کی خودکار طریقے سے 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جوازات) نے تصدیق کی ہے کہ توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون ‏سے ازخود ہو جائے گی۔

- Advertisement -

فی الحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ‏، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک ‏سے مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد کو براہ راست داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں