تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ کس کے پاس ہے؟

دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے تاہم پاکستان بھی 3.8 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا مالک ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کے سینٹرل بینک کے ریزروز کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں غیر ملکی کرنسیاں کے علاوہ سونے کے ذخائر بھی شامل ہوتی ہیں۔

آج ہم اپنے قارئین کو بتائیں گے کہ کس ملک کے پاس سونے کے کتنے ذخائر موجود ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا براجمان ہے جس کے پاس 8 ہزار ٹن سے زائد سونے کے ذخائر موجود ہے اگر یورپ کے تین بڑے ممالک کے سونے کے ذخائر جمع کرلیے جائیں تو بھی امریکا کے پاس کہیں زیادہ سونا موجود ہے۔

دوسرا نمبر جرمنی کا ہے جس کی ملکیت میں 3 ہزار 361 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں جب کہ ایشیا میں پہلے نمبر پر چین موجود ہے جس کے پاس 1948 ٹن سونے کا ذخیرہ ہے اور بھارت کے پاس 695 ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔

اس فہرست میں پاکستان بھارت سے کہیں زیادہ پیچھے ہیں جس کے پاس صرف 3.8 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں جو سینٹرل بینک کے ریزروز کا 16 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

Comments

- Advertisement -